”اگر میری بات نہ مانی تو تمہارے بھائی کو یہ بات بتا دوں گا “اماراتی لڑکی کو بلیک میل کر نے والے شخص کی شامت آگئی

”اگر میری بات نہ مانی تو تمہارے بھائی کو یہ بات بتا دوں گا “اماراتی لڑکی کو ...
”اگر میری بات نہ مانی تو تمہارے بھائی کو یہ بات بتا دوں گا “اماراتی لڑکی کو بلیک میل کر نے والے شخص کی شامت آگئی

  



دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات میں ہم وطن لڑکی کو نازیبا پیغامات بھیجنے اور بلیک میلنگ کے الزام نے اماراتی لڑکے کو عدالت پہنچا دیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ لڑکے کو 20 سالہ لڑکی کو سوشل میڈیا پر نامناسب میسجز بھیجنا مہنگا پڑ گیا، شکایت کنندہ نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ لڑکے نے اس کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر میسجز بھیجے کہ اگر اس نے ’ان بلاک‘ کیا تو وہ ہمارے تعلقات کے بارے میں اس کے بھائی اور والدین کو بتا دے گا۔لڑکی نے تفتیشی افسر کو بتایا کہ لڑکا اس لیے بھی افسردہ تھا کہ اس کی شادی کی پیشکش کو اس نے مسترد کردیا تھا ۔

مزید : عرب دنیا


loading...