"تحریک کے نتائج ایک نا ایک دن ضرور آئیں گے"شاہدخاقان عباسی پرعزم 

"تحریک کے نتائج ایک نا ایک دن ضرور آئیں گے"شاہدخاقان عباسی پرعزم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کےرہنما سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک کے نتائج ایک دن، ایک ہفتہ یا ایک مہینہ بعد ہی آئیں ، لیکن ضرور آئیں گے۔ 

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت عوامی تائید رکھتی ہو اسے گرانا مشکل ہوتا ہے، حکومت نے ڈھائی سال پارلیمان چلنے نہیں دیا، مذاکرات کی جگہ پارلیمان تھی۔ 

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی سمجھتی ہے عوامی مسائل حل کرسکتی ہے تو کرے     لیکن ہمیں ان سے کوئی امید نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سی پیک چل رہا تھا،مہنگائی 4 فیصد سے کم تھی،آج منفی گروتھ ہے، اس ماہ صرف 50 ملین ڈالر ایل این جی کی مد میں نقصان کردیا۔ 

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن فروری میں کراناحکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو خطرہ ہے ان کے اراکین ہی انہیں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -