نوابشاہ میں زلزلے کے جھٹکے کوئی نقصان نہیں ہوا

  نوابشاہ میں زلزلے کے جھٹکے کوئی نقصان نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوابشاہ(این این آئی)سندھ کے ضلع نوابشاہ اور گرد و نواح میں منگل کی صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے،زلزلے کی شدت 3اعشاریہ 5 اور گہرائی 10 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے علاقوں میں جمع ہو گئے۔زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکار کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز نواب شاہ سے مشرق کی جانب 72 کلو میٹر دور تھا۔

مزید :

صفحہ اول -