سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا ٹیچرز کو بحال کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا ٹیچرز کو بحال کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا ٹیچرز کو بحال کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواٹیچرز کو بحال کرنے کا فیصلہ معطل کر دیااورپشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیلیں سماعت کےلئے منظورکرلیں۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں سیاسی ترجیحات پر بھرتیاں ہوئیں،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ سیاسی ترجیحات ہونا ایک الگ چیز ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے استفسارکیاکہ پہلے یہ بتائیں آپکا کیس کیا ہے؟،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ کیا عدالت کو پیش کی گئی دستاویزات پشاور ہائیکورٹ میں پیش کی گئیں؟،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سمجھتا ہے عدالت میں ہر دستاویز کو پذیرائی ملے گی۔
عدالت نے خیبرپختونخواٹیچرز کو بحال کرنے کا فیصلہ معطل کر دیااورپشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیلیں سماعت کےلئے منظورکرلیں،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت سردیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔