سقوط ڈھاکا کی خبر سن کر میرے والد ہفتوں اشکبار رہے، یہی حال محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا تھا : محمد عامل عثمانی

سقوط ڈھاکا کی خبر سن کر میرے والد ہفتوں اشکبار رہے، یہی حال محسن پاکستان ...
سقوط ڈھاکا کی خبر سن کر میرے والد ہفتوں اشکبار رہے، یہی حال محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا تھا : محمد عامل عثمانی

  

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) محمد عامل عثمانی مکہ المکرمہ میں مقیم  معروف سماجی رہنما اور صحافت کے میدان میں بھی کئی دہائیوں سےوابستہ ہیں -  انھوں نے سقوط ڈھاکا کے المیہ پر اہنے احساسات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس وقت  کو جب بھی یادکرلیتا ہوں میرا پوراوجود ایک ھیجانی کیفیت سے دوچار ہوجاتاہے اور خود کی حیثیت بالکل کاغذی سی محسوس ہونے لگتی ہے ، انھوں  نے بتایا سقوط ڈھاکا کی خبر سن کر ھفتوں میرے بزرگان میرے والد محترم محمدفاضل عثمانی رح اور عمی ، محترم محمدعادل عثمانی رح نہایت مغموم اوراشک بار رہے - یہی حال محسن پاکستان محترم ڈاکٹر عبدالقدیر خان (حفظ اللہ تعالی) کا ہواتھا انھوں نے میری ایک ملاقات پر فرمایاتھا کہ سقوط کی خبر کے وقت وہ ملک سے باہر تھے اور ھندوستان کی اس جارحانہ اور وحشیانہ کارروائی پر طبیعت پر عجیب غمناک سی کیفیت تھی اور اس کے نتیجہ میں  پاکستان کی خدمت  کے لئے ساری زندگی خود کو وقف کرنے کافیصلہ کرلیا تھااورمستقلا پاکستان سکونت اختیار کرلی -

محمدعامل عثمانی  نے مزید  کہا کہ بنگلہ دیش میں اس وقت   لاکھوں نظریہ پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والے کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، میری تمام اہل وطن خصوصا خلیجی، مغربی ، امریکا اور کینیڈا میں بسنے والے نظریہ پاکستان کے پاسداروں سے التماس ہے کہ وہ متحد ہوکر محصورین کو اس قابل ضرورکردیں کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔ا نھوں نے کہا افسوس کہ لوگ سانحہ مشرقی پاکستان کوبھولتےجارہے ہیں  ۔ اس گھمبیر المیہ  کونصاب میں شامل  اور اسباب کا تعین کیا جائے. 

مزید :

عرب دنیا -