"واہ نیازی تمہاری بے نیازیاں" سید حسن مرتضی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پھٹ پڑے
چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے واپس لیا جائے، نیازی کی عوام پر بوجھ ڈالنے کی بے نیازیاں بڑھتی جا رہی ہیں،واہ نیازی تمہاری بے نیازیاں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم کی قیمتیں کم اور پاکستان میں بڑھا رہے ہو، واہ نیازی 60 روپے میں پیٹرول دینے والے چور اور 103 میں بیچنے والے ایماندار ہو گئے؟نیازی تم نے قوم کو 2020 میں پیٹرولیم کا آخری ٹیکا بھی لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ نیازی یاد رکھو تم ہی کہتے تھے کہ جو پیٹرول کی قیمت بڑھائے وہ حکمران چور ہے، صدقے تمہاری صداقت اور امانت پر کہ ہر شے مہنگی کر دی مگر تم صادق اور امین ہو، نیازی جیسے تم نے 2020 میں قوم کو پیٹرول کا آخری ٹیکا لگایا ایسے ہی قوم تمہیں آخری دھکا دینے جا رہی ہے، نیازی تمہارا اقتدار انشا اللہ نئے سال کا دوسرا مہینہ نہیں دیکھے گا،چیئرمن بلاول کہہ چکے کی تمہیں جانا ہے اور تمہیں جانا ہوگا۔