پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سیریز میں دو ،صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ پاکستان کی جانب سے تیسرے میچ میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دئیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان نے پہلا ٹی 20 میچ 63 جبکہ دوسرا نو رنز سے اپنے نام کیا تھا۔