پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن  کا میدان آج سجے گا

پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن  کا میدان آج سجے گا
پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن  کا میدان آج سجے گا

  

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن آج منعقد ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے انتظامات کو مکمل کرلیا ہے۔پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے، سکیورٹی اہلکار انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے، حلقے میں کل 183 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ پریذائیڈنگ افسران پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے، پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے۔

واضح رہے کہ یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاھا کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ن لیگ نے یہ سیٹ تین ہزار546 ووٹوں کے مارجن سے اپنے نام کی تھی۔تاہم اب ضمنی انتخاب میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑنے والے رانا محمد سلیم کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق لیگی رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاھا کی بیٹی نورین نشاط ڈاھا کو ٹکٹ دیا ہے۔اس حلقہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے میر واثق سرجیس حیدر اور تحریکِ لبیک کے شیخ محمد اکمل بھی حصہ لے رہے ہیں۔مجموعی طور پر حلقے میں 11 امیدوار میدان میں ہی۔

مزید :

قومی -