رحیم یارخان:سرکاری سکول کی اراضی ٹھیکے پر دینے کاانکشاف
رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) کرپشن فری پاکستان کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بھی ضلع رحیم یارخان کے سرکاری محکموں سے کرپشن ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی،شیخ زاید ہسپتال کے بعد رحیم یارخان کا محکمہ تعلیم کرپشن کا گڑھ بن گیا،رحیم (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
یارخان کی تحصیل خانپور کے چک نمبر110/NPمیں مخیر حضرات نے گورنمنٹ سکول کیلئے 4ایکڑ اراضی مختص کی جہاں پر محکمہ ایجوکیشن نے 1ایکڑ اراضی پر گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول چک 110/NPقائم کیا جہاں سکول کی عمارت اور کمرے قائم ہیں جہاں بچے زیر تعلیم ہیں،گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول کے ہیڈ ماسٹر اختر جاوید قادری نے محکمہ تعلیم کے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے سرکاری سکول کو مخیر حضرات کی جانب سے مختص کی جانے والی سرکاری زمین3ایکڑ کو علاقہ کے بااثر زمیندار کو ٹھیکے پر دیدی ہے،درخواست گزار چوہدری محمد نعیم نے میڈیا کو بتایا کہ عرصہ 10سال سے گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول چک 110/NPکو مختص کی جانے والی سرکاری زمین کا سالانہ ٹھیکہ 2لاکھ 10ہزار روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بجائے خود ہڑپ کررہا ہے،درخواست گزار نے مزید بتایا ہیڈ ماسٹر اختر جاوید قادری عرصہ دس سال سے ٹھیکہ کی رقم 2لاکھ10جو مجموعی طور پر 21لاکھ روپے بنتی ہے خود ہڑپ کر چکا ہے،جس کی درخواست سیکرٹری پنجاب اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کو ارسال کردی ہے،درخواست گزار نے اعلی حکام کو بھیجی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول چک 110/Pکا آڈٹ کیا جائے اور کرپشن کنگ ہیڈ ماسٹر کیخلاف کاروائی کی جائے،ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن خانپور جلیل احمد بھٹی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے یہاں تعینات ہوئے دو سال ہوئے ہیں،محکمہ کی جانب سے ابھی تک ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی جس کی انکوائری کی جا سکے،انہوں نے مزید بتایا کہ سکول کے نام پر 7کینال 7مرلے اراضی ہے جس کی جمع بندی موجود ہے،سکو ل کے سامنے سڑک پار 3ایکڑ اراضی موجود ہے جہاں پر بچوں کے کھیلنے کیلئے گراو نڈ بنایا گیا کس کی چار دیواری سرکاری طور پر کروائی گئی ہے،سکول کے ساتھ ایک شہر ی کا گھر ہے جس نے عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے کہ سکول کی دیوار اس کے گھر میں تعمیر کی گئی ہے،عدالت نے ابھی تک اس کیس کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
انکشاف