بہاولنگر میں آپریشن،جعلی کرنسی مافیا گرفتار،تحقیقات شروع
بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپورسرکل محمدسرفراز کی نگرانی میں ٹیم نے چھاپہ مارکر بہاولنگر کے علاقے ڈونگہ بونگہ میں کاروائی کی(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
جعلی پاکستانی کرنسی اور ڈالر بنانے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے گرفتار ملزمان کے قبضے سے سیاہی نوٹ بنانے والے کاغذ اور ڈائیاں کیمیکل اوربلیک ڈالر برآمد کرلیے اورملزمان مجیب الرحمن ولد نور جہانیاں،محمد احمد ولد مجیب الرحمن،بلال حنیف ولد محمد حنیف کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغازکر دیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمدسرفرا ز نے بتایاکہ جعلی کرنسی اورڈالرکی بلیک مارکیٹنگ کرنیوالے ملزمان کیخلاف گھیراتنگ کردیاگیاہے ایف آئی اے کی ٹیمیں خفیہ اطلاعات پرچھاپے ماررہی ہیں۔ کسی بھی دونمبردھندے میں ملوث مافیاز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔
کرنسی برآمد