آج سیاسی مسافروں کی موت کا دن،طلال چودھری
اڈا جھلار مدینہ+بٹہ کوٹ+بارہ میل (نمائندگان پاکستان+سپیشل رپورٹر) آج کا دن ووٹ چوروں اور ”سیاسی مسافروں“کی مو ت کا دن ثابت ہوگا،مفاد (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
کے لئے پارٹیاں بدلنے والون کے دن گنے جاچکے ہیں،خانیوال کی غیور عوام آج ووٹو چوروں کو انکے انجام تک پہنچا کر دم لے گی، لیگی ووٹرز اپنے ووٹ کی حفاظت کریں گے،نالائق حکمرانوں نے ملکی وسائل تباہ کردئیے،آج میاں نوا ز شریف کے بیانئے کی جیت کا دن ہوگا،آئندہ حکومت مسلم لیگ کی ہوگی، ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ کے مر کزی راہنماء طلال چودھری نے گزشتہ شب نواحی مو ضع چھ کسی میں ڈاکٹر محمد اشرف کی رہائشگا ہ پر کمبوہ، آرائیں،ڈو گر، بھٹی، جٹ، پٹھان دیگر برادریوں کے منعقدہ مشترکہ انتخابی اجتماع میں خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ آج کا دن خانیوال کی باشعورعوام نہ صرف ووٹ چوروں اورذاتی مفا د کی خاطر پارٹیاں بد لنے والے سیاسی مسافروں کی موت کا دن ثابت ہوگا بلکہ میاں نوا ز شریف کے ووٹ کی بحالی عزت کے بیانیے کی کامیابی کا دن ہوگا،انہوں نے کہا کہ موجودہ نالائق حکومت نے پاکستانی معیشت اورقومی ادارے تباہ کرکے رکھ دئیے ہیں جس کا خمیازہ مہنگائی،لاقانونیت اوربے روزگای کی صسورت میں عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے،انہوں نے کہا کہ اداروں کو ذاتی انتقام کی بھینٹ چڑھاکر اداروں کی بے توقیری کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات انشاء اللہ مسلم لیگ جیت کر حکومت بنائے گی اورعوام اورملک کو مسائل سے دلدل سے نکالے گی، اجتما ع سے سابق صو بائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا، صو بائی خاتون لیگی راہنماء زبیدہ راؤ، امیدوار حلقہ PP206 رانا محمدسلیم حنیف، عبدالغففار ڈوگر، ڈاکٹر الطاف حسین،چوہدری طاہر نمبردار،چوہدری حفیظ طاہر، امیرحمزہ کمبوہ،چوہدری نذیراحمدکمبوہ،تنویراحمدتبسم، صفدر ڈوگر،ظفرڈوگر، امین بھٹی اور دیگر نے خطابا ت کے دوران لیگی امیدوار کی مکمل حمائت کا اعلان کیا۔
طلال چودھری