رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن نے ”شانِ پاکستان“ سیاسی پارٹی بنا لی 

رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن نے ”شانِ پاکستان“ سیاسی پارٹی بنا لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن (آئی این پی)سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹے اور سپریم کورٹ کے وکیل احمد حسن رانا نے اپنی سیاسی جماعت ”شانِ پاکستان“  قائم کر دی، اس موقع پر احمد حسن کا کہنا تھا ہماری انقلابی جما عت وہ تبدیلی لائیگی جو عمران خان، بینظیر بھٹو اور نواز شریف لانے میں ناکام رہے۔ تفصیلات کے مطا بق لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے احمد حسن کا کہنا تھا ملک کو اصل ریاستِ مدینہ بنائیں گے، ہماری انقلابی جماعت وہ تبدیلی لائیگی جو عمران خان، بینظیر بھٹو اور نواز شریف لانے میں ناکام رہے۔احمد حسن کا کہنا تھا انہوں نے ہم خیال دوستوں کیساتھ مل کر ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو خوشحال و ا چھے تعلقات کے حامل، محنتی اور ذہین افراد پر مشتمل ہے، فی الوقت نئی قائم کی گئی جماعت کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر بنائی گئی ہے۔ شانِ پاکستان جما عت جلد ہی قومی سطح پر لانچ کی جائیگی اور یہ کام فنڈنگ اور وسائل حاصل ہونے پر کیا جائیگا۔ ہم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست اور اصل مدینہ کی ریاست بنا ئیں گے جس میں مفت ہیلتھ کیئر، تعلیم اور کاروبار کی آسانی کی سہولتیں میسر ہونگی۔سابق چیف  جج کے بیٹے نے مزید کہا عمران خان تین سال سے حکومت میں ہیں اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، وہ یہ بھی کہتے ہیں ابھی انہیں مزید پانچ سال درکار ہیں تاکہ تبدیلی لا سکیں، یہی کچھ نواز شریف اور بینظیر نے کیا تھا لیکن ہم اپنی پالیسی اور ویژن سے پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہونگے۔
شان پاکستان

مزید :

صفحہ آخر -