راوی کنارے شہر،سعودی کمپنی 600ملین ڈالر سرمایہ کاری کر یگی، شہباز گل

راوی کنارے شہر،سعودی کمپنی 600ملین ڈالر سرمایہ کاری کر یگی، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ راوی کنارے بسائے جانے والے نئے شہر میں سعودی کمپنی انڈسٹریل زون میں 600ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر یگی، سعودی کمپنی  1800انڈسٹریز کو جدید خطوط پر استوار کر ے گی جس کے لئے جدید انفراسٹر اکچر اوراس علاقے کو ماحول دوست بنایا جائے گا، جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی 2015ء میں پارٹی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی،ان کے جھوٹ پر جہانگیر خان ترین کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا ہے، پارٹی انہیں جھوٹ بولنے پر قانونی نوٹس بھیجنے کے حوالے سے مشاورت کر ے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرمایہ کاری کرنے والی سعودی کمپنی اورراوی ریور اتھارٹی کے ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ راوی کنارے نیا شہر بسانے کا اصل مقصد ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرنا ہے۔
شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -