فنکشن خرابی پرکیٹرنگ کمپنی کیخلاف 5کروڑ 13لاکھ روپے ہرجانہ کادعویٰ 

 فنکشن خرابی پرکیٹرنگ کمپنی کیخلاف 5کروڑ 13لاکھ روپے ہرجانہ کادعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) صارف عدالت میں شہری نے بارات کا فنکشن خراب کرنے پراے ٹو زیڈ ایونٹ سلوشن کیٹرنگ کمپنی گلبرگ کے سی ای او خلاف 5کروڑ 13لاکھ روپے ہرجانہ کادعویٰ دائرکردیاہے،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری کومذکورہ کیٹرک کمپنی سے جواب طلب کرلیاہے

،درخواست گزار محمد بشارت گل کی جانب سے دائر دعویٰ میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ بیٹی کی شادی کے لئے اے ٹو زیڈ سلوشن کمپنی سے فنکشن بک کروایا،مذکورہ کمپنی کی جانب سے مہمانوں کو ناقص کھانا دیا گیا جس سے مہمانوں کی طبیعت ناساز ہوئی، آرڈر کے مطابق سٹیج کو بھی نہیں سجایا گیا، مہمانوں کے سامنے کھانے کی وجہ سے شرمندگی اور بیٹی کے سسرال میں بھی بدنامی ہوئی، عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔
فنکشن خرابی 

مزید :

علاقائی -