تحریک انصاف آئندہ الیکشن بھی جیتے گی،فیصل حیات جیوانہ

تحریک انصاف آئندہ الیکشن بھی جیتے گی،فیصل حیات جیوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور  (سٹی رپورٹر) مشیر وزیر اعلی پنجاب فیصل حیات جبوانہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن غریب عوام کی خدمت ہے جسکے لیے وہ دن رات کوشاں ہیں ہیلتھ کارڈ احساس پروگرام اسکی مثالیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ادوار میں اقرباء  پروری کی تاریخ رقم کی گء قومی دولت لوٹ کر ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاجبکہ عوام کو صرف نعروں اور خوابوں تک محدود رکھا گیا۔ ہم نے گڈ گورنس کی عملی تصویر پیش کی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے جرنیل ہیں جو پنجاب کا استحصال کرنے والوں سے جنگ کررہے ہیں۔