پروگرام خبردارکے شہرت یافتہ کردارعابد فاروق ”پروفیسر باغی“انتقال کرگئے
لاہور(فلم رپورٹر)پروگرام خبردارکے شہرت یافتہ کردارعابد فاروق (پروفیسر باغی)انتقال کرگئے۔پروفیسر باغی نے نامور اینکر آفتا ب اقبال کے شو سے شہرت حاصل کی تھی۔مرحوم کوکچھ روز قبل برین ہیمرج ہواتھا،جو کہ جنرل ہسپتال میں داخل تھے۔عابد فاروق کی نمازہ جنازہ گزشتہ روز جنازگاہ میانی صاحب قبرستان میں اداکی گئی جس میں عزیز و اقارب اور دوستوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر کلچر اینڈ کالونیز خیال احمد کاسترو کا معروف اداکار عابد فاروق کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عابد فاروق مرحوم اداکاری میں علیحدہ مقام رکھتے تھے۔ خیال احمد کاسترو نے کہا کہ عابد فاروق کی وفات پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔رنج و الم کی گھڑی میں خدا تعالی سوگواران کوصبر جمیل اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔