ڈیلرز کی بہتری کیلئے الخدمت گروپ کی کامیابی ضروری ہے،علی اکبر بھٹی

ڈیلرز کی بہتری کیلئے الخدمت گروپ کی کامیابی ضروری ہے،علی اکبر بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) الخدمت گروپ نے گزشتہ 3سال میں رکاوٹوں کے باوجود کام کرکے دکھایا ہے۔ ابوبکر بھٹی نے ون مین شو چلایا۔ ٹریڈ کی کامیابی کے لئے الخدمت گروپ کی کامیابی ضروری ہے۔ بطور سیکرٹری اطلاعات میرا کام ریکارڈ پر ہے ان خیالات کا اظہار الخدمت گروپ کے نامزد امیدوار ویلفیئر سیکرٹری سابق سیکرٹری اطلاعات علی اکبر بھٹی نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ریلیٹرز گروپ نے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی ساکھ کو متاثر کیا ہے جو صدر اپنے سیکرٹری کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتا وہ ٹریڈ کو کیسے بچا سکتا ہے۔ 18دسمبر کو الخدمت گروپ کا بطور پینلز میاں طلعت احمد کی قیادت کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔