پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت میں 5سے 7روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری 

پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت میں 5سے 7روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 5،5روپے، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7،7روپے فی لٹر کمی کر دی،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد 140 ر و پے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل قیمت میں کمی کے بعد 137 روپے 62 پیسے فی لٹر فروخت ہوگا۔ مٹی کے تیل کی قیمت کمی کے بعد 109 روپے 53 پیسے فی لٹر مقر ر کی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل قیمت میں کمی کے بعد 107 روپے 6 پیسے فی لٹر فروخت ہوگا۔
پٹرول سستا

مزید :

صفحہ اول -