صدر مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اضافی ججز کی منظوری دیدی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکوٹ میں اضافی ججز کی منظوری دیدی، بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق خا ن، ارباب محمد طاہر،سمن رفات امتیاز کے ناموں کی منظوری دی۔بدھ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکوٹ میں اضافی ججزسمیت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پر ناموں کی بھی منظوری آئین کے آرٹیکل 175کی روشنی میں دیدی،ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق خان اور ارباب محمد طاہر ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعیناتی، سمن رفات امتیاز کی بھی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ کی جج کے طور پر منظوری دی۔
ججز منظوری