مہنگائی میں کمی کے اقدامات کے اثرات جلد محسوس ہونگے،حسان خاور
لاہور (این این آئی) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کا حجم کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے، جلد عوام کو اس کے اثرات محسوس ہوں گے، نیا پاکستان صحت کارڈ، احساس راشن پروگرام اور ایسے ہی دیگر پروگرامات عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعارف کروائے گئے ہیں،آٹے، چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور پٹرول پر سیلز ٹیکس زیرو کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ وزیر اعلی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے دئیے گئے احکامات پر نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام اقدامات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ عثمان بزدار اس ضمن میں جہاں کمی محسوس کرتے ہیں، متعلقہ افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کوتاہی دور کرنے کا حکم دیتے ہیں
حسان خاور