عبادات کا چھوڑ دینا بدبختی ہے،عبدالقدیر اعوان
پشاور (سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ جتنا انسان عبادت گزار ہوتاہے اتنی اللہ کریم کی رضا نصیب ہوتی ہے عبادات کا چھوڑ دینا بدبختی ہے اور اس کا سبب بد اعمال ہیں جو ہم کرتے ہیں حلال کھانے سے وجود کو بھی فائدہ ملتا ہے اور اس کے ساتھ روح بھی تندرست رہتی ہے لیکن حرام کے لقمے سے بدن کو تو شاید توانائی ملے لیکن روح کا نقصان ہو گا اپنے ایک بیان میں امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے کوئی نیکی بدی کا پیمانہ نہیں بنا سکتے جو بھی دعوی ایمان رکھتا ہے اس کی شہادت اس کے صالح اعمال ہیں اگر ایسا نہیں تو وہ صرف ایک دعوی ہی ہے اور کچھ نہیں۔ آپ ﷺ کے ارشادات پر سارے دین کی تعمیر ہے ایمان صرف ماننے کا نام نہیں عمل بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ انسانی مزاج ہے اسے جب تک جزاو سزا کا ادراک نہ ہو یہ حدودو قیود میں نہیں رہتاجب بے دینی ہوتی ہے تو زیادتی اور ظلم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ماننا شکر گزاری کی کیفیت ہے اور اعتراض اور انکار نا شکری ہے نا شکری مقابل کھڑا کر دیتی ہے یہ ایسی بد بختی ہے جس سے بندہ مزید گہرائی میں دھنستا چلا جاتا ہے۔۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔