ڈیرہ،جمعیت کے نامزد میئر کفیل احمد نظامی کی بڑی کامیابی
ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار برا ئے سٹی میئر کفیل احمد نظا می نے 19 دسمبر کے الیکشن سے قبل بڑی کامیا بی حاصل کر لی، مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برا ئے سٹی میئر ریحا ن ملک ایڈوکیٹ ان کی موجو دگی میں کفیل احمد نظا می کے حق میں غیرمشروط طور پر دستبردار ہو گئے، ان کی حمایت کر نے اور مہم چلا نے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ریحان ملک ایڈوکیٹ کی رہائشگاہ پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخواہ اسمبلی میں جے یوا ئی کے پارلیما نی لیڈر و ضلعی امیر جے یو آ ئی مولانا لطف الرحمان، ریحا ن ملک ایڈوکیٹ، اور کفیل احمد نظامی کے علا وہ ملک ن کے صوبا ئی نا ئب صدر راجہ اختر علی، ڈیرہ وال گروپ کے رہنما و معروف کاروباری شخصیت سہیل راجپوت، جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ، ضلعی جنر ل سیکرٹری مسلم لیگ ن چوہدری ریا ض ایڈوکیٹ و دیگر موجو د تھے۔ اس موقع پر پارلیما نی لیڈر جے یو آ ئی خیبر پختونخوا ہ اسمبلی مولانا لطف الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار برا ئے سٹی میئر ریحا ن ملک ایڈوکیٹ کی جا نب سے جمعیت علما اسلام کے امیدوار کفیل احمد نظامی کے حق میں دستبر دار ی پر ان کا،مسلم لیگ ن کے قائد میا ں نواز شریف، صدر مسلم لیگ میا ں شہباز شریف اور صو با ئی صدر امیر مقام کا بے حد مشکور ہو ں۔ مسلم لیگ ن اب کفیل احمدنظامی کو سپورٹ کر ے گی انشا اللہ 19دسمبر سٹی میئر کے امیدوار کفیل احمد نظامی کی جیت کا دن ہو گا۔ مسلم لیگ ن کے سٹی میئر تحصیل ڈیر ہ کے دستبر دار امیدوار ریحا ن ملک ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پارٹی کے ہر فیصلے کو لبیک کہتا ہو ں قیادت کے حکم پر جے یو آ ئی کے سٹی میئر تحصیل ڈیر ہ کفیل احمد نظامی کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبر دار ہو رہا ہو ں ان کو مکمل سپورٹ کرونگا۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے میا ں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف اور قاید جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ذات پر جو تنقید کی ہے وہ نا قابل مذمت ہے۔ ڈیر ہ وال گرو پ کے سہیل راجپو ت نے کہا ہے کہ آج خوشی کا مقام ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار جے یو آ ئی کے نامزد امیدوار سٹی میئر تحصیل ڈیر ہ کفیل احمد نظامی کے حق میں دستبر دار ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ہمارے بزرگو ں کی جماعت ہے اس فیصلے سے یقینا کفیل احمد نظا می کی جیت یقینی ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صو با ئی نا ئب صدر راجہ اختر علی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مشکور ہیں کہ ہم الگ الگ سمت میں چل رہے تھے اب ہماری سمت ایک ہے وفاقی وزیر کی زبا ن درازی کی مذمت کرتے ہیں، وہ عزت و احترا م سے الیکشن مہم چلا۔ئیں مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ الیکشن میں سٹی میئر تحصیل ڈیر ہ کفیل احمد نظامی کی بھرپور مہم چلا ئے گی، موجو دہ حکمران ناکام ہو چکے ہیں اور ان کے گماشتوں کی اوٹ پٹانگ توں سے ان کی بوکھلاہٹ واضح ہے۔