صوبائی محتسب کے احکامات کی روشنی میں حقداروں کو حقوق حاصل
پشاور(سٹی رپورٹر)محتسب خیبر پختونخواکے احکامات پر حقداروں کو ان کا حق مل گیاتفصیلات کے مطابق سائلہ مہوش ا قبال نے محتسب خیبرپختونخوا کے دفتر میں شکایت درج کروائی کہ ایٹا اور محکمہ تعلیم نے اس کے امتحانی نمبروں کا غلط اندراج کر کے اسے اس کے حق سے محروم کیا ہے جس پرمحتسب نے تحقیقات کے بعد اسے ڈرائنگ ماسٹر(BPS-15) کے عہدے پر تعینات کرنے کی ہدایت جاری کی جس کی تعمیل کرتے ہوئے متعلقہ ادارے نے شکایت کنندہ کو ڈرائنگ ماسٹر بھرتی کر دیا اور شکایت کنندہ نے شکایت کے فوری ازالے پر محتسب کا شکریہ ادا کیااسی طرح سپرنٹنڈنٹ جیل ہری پور نے محتسب کے احکامات کی روشنی میں شکایت کنندہ کو0.5ملین زربیعانہ(Earnest Money) واپس کر دیے۔ایک دوسری شکایت میں عصمت اللہ نے شکایت کی کہ صوابی یونیورسٹی ان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری نہیں کر رہی جس پر معاملہ کی چھان بین کے بعد،محتسب نے یونیورسٹی حکام کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس طرح ڈاکٹر عصمت اللہ کو اس کا حق مل گیا اور اس مفت اور فوری انصاف کے طریقے کا ر پر محتسب اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔محتسب کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیزکے مطابق اسی طرح روزمرہ درجنوں کے حساب سے لوگوں کو مفت اور فوری انصاف مزاہم کیاجارہا ہے۔