سابقہ حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا: اشتیاق ارمڑ

سابقہ حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا: اشتیاق ارمڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
        پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام نواحی علاقے بڈھنی میں جلسہ منعقد کیا گیا جلسے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ارباب عمر ایوب صوبائی وزیر اشنیاق ارمڑ اختر علی عرفان شاہ اور دیگر  پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ستر سال سے پاکستان میں باریاں لے کر حکومت کرنے والی موروثی سیاسی جماعتیں عوام کو حساب دیں عوام کو ترقی سے دور رکھنے والے اور پاکستان کو دنیا بھر کا مقروض بنانے والی جماعتیں اب پھر نئے نعروں کے ساتھ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم پاکستان کے عوام اب ان کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہیں اور اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ پشاور کے نواحی علاقوں کو ایک جماعت میں ترقی سے دور رکھ اور غریب عوام کو تعلیم کی روشنی سے دور رکھنے کی ستر سال تک کوشش کرتے رہے عوام اپنے دوست اور دشمن کو پہچان چکی ہے اور کبھی کسی کے جھانسے میں آکر باریاں لینے والے وراثتی سیاستدانوں کو ووٹ نہیں دیں گے مہنگائی کی اصل وجہ عالمی منڈی میں کرونا سے پیدا ہونے والے حالات ہیں جیسے ہی دنیا بھر میں مہنگائی کی سطح نیچے آئے گی پاکستان میں سب سے ختم ہوگئی اور ملک مزید ترقی کرے گا پاکستان کی عوام مرضی ترقی کے لیے تحریک انصاف کو ووٹ دے اور عمران خان کے وژن اور تحریک انصاف کے منشور  کو پورے ملک میں پھیلانے کا عزم کریں