19دسمبر کی سورج ”کتاب“ کی کامیابی کا نوید لے کر طلوع ہوگا،ممتاز بہادر

19دسمبر کی سورج ”کتاب“ کی کامیابی کا نوید لے کر طلوع ہوگا،ممتاز بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) جے یو آئی کے ضلعی رہنما اورسابق ناظم ممتاز بہادر نے کہاہے کہ 19دسمبر کی سورج ”کتاب“ کی کامیابی کا نوید لے کر طلوع ہوگا لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں،پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کو لوگ مستردکردیں گے وہ تحصیل مردان کے میئر شپ کے امیدوار مولانا امانت شاہ حقانی کے انتخابی رابطہ مہم کے دوران اظہارخیال کررہے تھے ممتازبہادر نے کہاکہ جے یو آئی کے امیدوار کا دامن ہرقسم کرپشن سے پاک ہے اپنے دور میں مولانا امانت شاہ حقانی نے بطور ایم پی اے اورڈسٹرکٹ ممبر جو خدمات انجام دیے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ہر امیدوار بلندوبانگ دعوے کررہے ہیں لیکن غریب عوام مزید کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے صوبے میں آٹھ سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن غریب عوا م کو جھوٹے تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا آج غریب عوام مہنگائی کے وجہ سے خودکشیوں پر مجبورہیں ممتازبہادر نے کہاکہ 19دسمبر کو مردان کے غیور عوام روایتی سیاستدانوں کو مستردکرکے مئیر شپ کے امیدوار مولانا امانت شاہ حقانی کو کامیاب کرائیں گے او رانتخابی نشان کتاب پر مہرلگائیں گے۔