بارتھی،سٹیٹ آف دی آرٹ بورڈنگ سکول بنانیکی تیاریاں 

بارتھی،سٹیٹ آف دی آرٹ بورڈنگ سکول بنانیکی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان  احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ بارتھی میں 300 کنال پر  سٹیٹ آف دی آرٹ بوائز گرلز سنٹر آف ایکسیلنس بورڈنگ سکول قائم کیا جائیگا جس کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ادارہ میں پانچویں سے بارہویں کلاس تک تعلیم دی جائے گی اڑھائی سو طلباء  اور اڑھائی سو طالبات کو داخلہ دیا جائیگا۔یہ ادارہ بورڈنگ ہوگا تاہم ڈے سکالر کے ساتھ سیلف فنانس پر بھی داخلے دئیے جائیں گے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبہ کے مختلف پہلوؤں اور امور کا جائزہ لیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پسماندہ اور وسائل سے محروم علاقوں کیلئے سنٹر آف ایکسیلنس بہت بڑی سہولت ہوگی۔بوائز و گرلز ہاسٹلز کے علاوہ اکیڈمک اور دیگر سٹاف کی رہائشگاہیں بھی تعمیر ہوں گی۔اس موقع پرڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل، چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا،پرنسپل بوائز سنٹر آف ایکسیلنس ڈی جی خان رانا راشد سعید،وائس پرنسپل عباس مہدی،ایس ای بلڈنگز محمد وقار،ایکسئین محمد وقاص،ڈی ای او سکینڈری مہر سراج اور دیگر موجود تھے۔
تیاریاں 

مزید :

صفحہ اول -