ڈیفنس میں ڈاکو گھر سے ڈکیتی کے دوران کتنا مال لوٹ کر فرار ہو گئے؟ جانئے

ڈیفنس میں ڈاکو گھر سے ڈکیتی کے دوران کتنا مال لوٹ کر فرار ہو گئے؟ جانئے
ڈیفنس میں ڈاکو گھر سے ڈکیتی کے دوران کتنا مال لوٹ کر فرار ہو گئے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس میں بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 4 ڈاکو ڈیڑھ کلو کے طلائی زیورات، 5 موبائل فونز،لیپ ٹاپ اورنقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز ون الیون ایسٹ سٹریٹ کے بنگلہ نمبر آر26 میں 4 ڈاکو مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے سوئے ہوئے تمام افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا اور ایک کمرے جمع کرکے کمرہ بند کردیا اوربنگلے کی تلاشی شروع کردی اورڈاکوؤں نے بنگلے میں موجود تمام سامان الٹ دیا،ڈاکو بنگلے سے ڈیڑھ کلو کے طلائی زیورات،5 موبائل فونز،لیپ ٹاپ اور5 ہزارروپے لوٹ کرفرارہوگئے۔

ڈیفنس پولیس کے مطابق بنگلے میں ڈکیتی رات ساڑھے 3 بجے کے قریب ہوئی اورمتاثرہ اہل خانہ نے بتایا کہ واردات کے دوران ڈاکو پشتو بول رہے تھے اور ڈاکوؤں کا کہنا تھا کہ انھیں خبر ملی ہے کہ گھر میں2کروڑ روپے موجود ہیں وہ کہاں ہیں اور رقم نہ ملنے پر ڈیڑھ کلو کے طلائی زیورات،5 موبائل فونز،لیپ ٹاپ اورنقدی لوٹ کرفرارہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ واردات کے بعد اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور پولیس نے کرائم سین یونٹ کوموقع پر طلب کر کے تمام شواہد اکٹھا کر لیے ہیں اور بنگلے کے رہائشی محمد زرک حیات خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔