پنجاب کے سابق گورنر مخدوم احمد محمود کی نواز شریف سے طویل ملاقات کا انکشاف، احسان کبھی فراموش نہیں کرسکتا: پیپلزپارٹی رہنماء نے خود ہی تصدیق کردی

Dec 16, 2021 | 12:19 PM

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) سابق گورنر پنجاب اور پیپلزپارٹی کے رہنماء مخدوم احمد محمود کی نوازشریف سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہےاور اس ملاقات کی مخدوم احمد محمود نے بھی تصدیق کردی اور کہا کہ نواز شریف نے مجھ پر جو احسان کیا اُسے فراموش نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور یہ ملاقات نوازشریف نے مخدوم احمد محمود کی درخواست پر کی۔یہ  ملاقات 2 گھنٹے بند کمرےمیں جاری رہی  ، نوازشریف سےمخدوم احمد محمود کی ملاقات میں اسحاق ڈاربھی موجود تھے، مخدوم احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔خیال رہے کہ جہانگیر ترین بھی ان دنوں لندن میں ہیں۔

بعدازاں  مخدوم احمد محمود   نے بتایا کہ نواز شریف سے لندن ملاقات کی تصدیق کرتا ہوں، نواز شریف جب جیل میں تھے اس وقت بھی ان سے ملاقات کی تھی اور مستقبل میں بھی ملوں گا، نواز شریف نے مجھ پر جو احسان کیا اُسے فراموش نہیں کرسکتا،جب ابھی نواز شریف سے ملاقات ہوتی کے ان کے احسان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری پارٹی میرے اور نواز شریف کے ذاتی تعلقات سے آگاہ ہے، نواز خاندان کے اچھے اور برے وقت کا ساتھی ہوں۔

مزیدخبریں