’’ جو سمجھتے ہیں اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں وہ ۔۔۔‘‘ اداکارہ اشنا شاہ نے حیران کن پیغام جاری کر دیا

’’ جو سمجھتے ہیں اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں وہ ۔۔۔‘‘ اداکارہ اشنا شاہ نے ...
’’ جو سمجھتے ہیں اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں وہ ۔۔۔‘‘ اداکارہ اشنا شاہ نے حیران کن پیغام جاری کر دیا
سورس: Instagram/ushnashah

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک پیغام میں اداکاراؤں پر تنقید کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ادب و آداب اور اپنی اخلاقیات کا خیال رکھنے والا ہر  پاکستانی جو اداکاری کے شعبے اور  اداکاروں کو کم تر سمجھتا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں وہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں۔اداکارہ اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ایسے افراد وہ چینل بھی نہ دیکھیں جو اسلام کی تبلیغ نہیں کرتے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ اپنی غیرت دکھائیں اور  ایسی ذہنیت والے افراد سوشل میڈیا کا استعمال بھی ترک کر دیں۔تاہم اشنا شاہ نے اپنے اس پیغام کی وجہ واضح نہیں کی لیکن اگر سوشل میڈیا صارفین کی رائے کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ کے مداحوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور ناقدین کو بلاوجہ کی تنقید سے باز رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

مزید :

تفریح -