ناظم جوکھیو قتل کیس ، ایم پی اے جام اویس کو بغیر ہتھکڑی پیش کرنے پر مدعی کے وکلاء کا اعتراض 

ناظم جوکھیو قتل کیس ، ایم پی اے جام اویس کو بغیر ہتھکڑی پیش کرنے پر مدعی کے ...
ناظم جوکھیو قتل کیس ، ایم پی اے جام اویس کو بغیر ہتھکڑی پیش کرنے پر مدعی کے وکلاء کا اعتراض 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں ایم پی اے جام اویس سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جام اویس کو ہتھکڑی نہ لگانے پر مدعی کے وکلاء نے اعتراض اٹھا دیا۔

مدعی کے وکلاء نے اعتراض اٹھایا کہ مقدمہ قتل کے نامزد ملزم کو بغیر ہتھکڑی عدالت پیش کیا گیا ہے ، پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے ، ایسا کوئی قانون ہی نہیں ہے کہ بی کلاس کے ملزم کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جائے ۔ مدعی کے وکلاء نے کہا کہ  صرف بچوں اور خواتین کو ہتھکڑی سے استثنیٰ ہے ۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں عبوری چالان پیش کر دیا ، تفیتشی افسر کے مطابق ناظم جوکھیو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ۔  عدالت نے پولیس چالان پر فریقین کے وکلاء سے  دلائل طلب کر لئے ۔

 واضح رہے کہ ناظم جوکھیو نے مبینہ طور پر با اثر افراد کی جانب سے کراچی کی سڑک کو بند کر کے شکار کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس کے کچھ عرصے کے بعد ناظم جوکھیو پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا بعد ازاں اس کی تشدد زدہ لاش ملی تھی ۔ 

ادھر ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواست جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ،  عدالت  ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر 8 جنوری کو سماعت کرے گی ۔