ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا معاملہ، سنیل گواسکر نے بھی خاموشی توڑ دی

ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا معاملہ، سنیل گواسکر نے بھی خاموشی توڑ ...
ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا معاملہ، سنیل گواسکر نے بھی خاموشی توڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی)سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں دیے جانے والا ویرات کوہلی کا بیان ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی وجہ ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ میں نے ویرات کوہلی کی پریس کانفرس دیکھی اور مجھے لگتا ہے کہ اس لائن کو تبدیل کیا جا سکتا تھا کہ میں ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھارت کی قیادت کرنے کے لیے دستیاب ہوں۔سنیل گواسکر نے کہا کہ ویرات کوہلی کے پاس ہر جگہ جیتنے کا ریکارڈ ہے، انہوں نے آئی سی سی ایونٹس نہیں جیتے لیکن دو طرفہ ایونٹس جیتے ہیں، کوہلی کی قیادت میں ہمیشہ بھارتی ٹیم کو فتح ملی ہے
۔انہوں نے کہا کہ اس لیے لوگوں کے لیے کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں سے ناخوش ہونے کی کوئی وجہ نہیں تھی، میرا اندازہ ہے کہ اصل میں ایک لائن ہی اس کی وجہ ہو سکتی ہے جہاں سے یہ معاملہ شروع ہوا تھا۔سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ مجھے یہی لگتا ہے کہ ستمبر میں جو ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کپتانی چھوڑتے وقت بیان دیا تھا، اسی وجہ سے انہیں ون ڈے کی کپتانی سے ہٹایا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -