ٹانک ، وانا روڈ پر نامعلو م افراد کی کار پر فائرنگ ، میاں ، بیوی کو بیٹے اور بیٹی سمیت قتل کر دیا گیا
ٹانک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹانک میں وانا روڈ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے میاں بیوی کو بیٹے اور بیٹی سمیت قتل کر دیا ، ملزمان موقع سے فرا رہو گئے ۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے وانا سے گاؤں مرتضیٰ جانے والی کار پر فائرنگ کی جس سے ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے ۔