تین ماہ میں 22 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی لیکن دراصل کتنی کمی ہوسکتی تھی؟ انڈسٹری ذرائع نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

تین ماہ میں 22 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی لیکن دراصل کتنی ...
تین ماہ میں 22 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی لیکن دراصل کتنی کمی ہوسکتی تھی؟ انڈسٹری ذرائع نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں تین ماہ میں 22 روپے 52 پیسے بڑھانے کے بعد عوام کو 5 روپے کا ریلیف دیا گیا  تاہم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک  جب کہ ڈیزل کی قیمت میں پونے نو   روپے تک کمی ہو سکتی تھی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق   حکومت نے سیلز ٹیکس، ڈیلرز  مارجن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بڑھا دیا  جس کے باعث عوام کو  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میٕں کمی کا پورا فائدہ نہیں مل سکا،  وفاقی حکومت نے پیٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) ایک اعشاریہ 63 فیصد سے بڑھا کر چار اعشاریہ 77 فیصد کردیا جب کہ ڈیزل پر جی ایس ٹی سات  اعشاریہ 4 فیصد سے بڑھا کر 9  فیصد کر دیا۔

پیٹرول پر ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا  جبکہ ڈیزل پر ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع ایک روپے 54  پیسے بڑھا دیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ 

مزید :

بزنس -