ویسٹ انڈیز ٹیم کے پانچ افراد کے کورونا مثبت آنے کے بعد باقی14 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ویسٹ انڈیز ٹیم کے باقی 14 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز اورقومی ٹیم کے درمیان آج تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ شیڈول ہے تاہم مہمان ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے دو افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے تھے جس کے بعد باقی 14 افراد کے بھی دوبارہ ٹیسٹ کیلئے سیمپل لیئے گئے جن کا نتیجہ اب منفی آیا ہے ۔