تیسرا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے دلچسپ مقابلے کا نتیجہ آگیا

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے دلچسپ مقابلے کا نتیجہ آگیا
تیسرا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے دلچسپ مقابلے کا نتیجہ آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز تین ،صفر سے جیت لی۔

پاکستان نے 208 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستان نے بڑے ہدف کے تعاقب میں شاندار آغاز کیا،دونوں اوپننگ بلے بازوں نے پہلے اوور سے ہی  وکٹ کے چاروں اطراف بڑی شاٹس کھیلنا شروع کیں اور ویسٹ انڈیز کے باؤلرز کی لائن اینڈ لینتھ سیٹ نہ ہونے دی۔دونوں بلے بازوں نے سپن اور فاسٹ باؤلرز کے خلاف جارحانہ طریقہ کار اپنایا اور اس دوران بھارت کے خلاف بہترین اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔بہترین پارٹنر شپ کے دوران محمد رضوان ایک سال کے دوران ٹی 20 کرکٹ میں دو ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پہلے باز بھی بن گئے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 16 ویں اوور میں 158 کے سکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 79 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،انکی اننگز میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 18 ویں اوور میں گری،محمد رضوان 45 گیندوں پر 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں 10چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 19 ویں اوور میں گری ،فخر زمان آٹھ گیندوں پر 12 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے آصف علی21 اور افتخار احمد  ایک رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیفرڈ،  ڈریکس اور اوڈین سمتھ نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرا ٹی 20 میچ جیتنے کے لیے208ے رنز کا ہدف دیا ہے۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 207رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے دونوں اوپننگ بلے بازوں نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا اور وکٹ کے چاروں جانب بڑے شاٹس کھیلے۔ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ چھٹے اوور کی آخری گیند پر گری، برینڈن کنگ 21 گیندوں پر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز بروکس تھے جو کہ 31 گیندوں پر 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔وکٹیں گرنے کے باوجود ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور بڑی شاٹس کھیلنا نہ چھوڑیں۔پاکستان کی جانب سے ڈراپ کیچز نے بھی ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو سہارا فراہم کیا۔ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 18 ویں اوور میں گری ۔کپتان نکلس پوران 37 گیندوں پر 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن براوو34 اور پاول چھ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے  اور  محمد وسیم جونئیر   نے دو جبکہ شاہ نواز دھانی نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انٰڈیز نے  تیسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  تھا۔ پاکستان نے  تیسرے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔تیسرے میچ کے لیے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کا آرام دیا گیا ہے جبکہ شاہ  نواز دھانی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان نکلس پوران کاکہنا تھا کہ بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے آخری میچ کو اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں  دو ،صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -کھیل -