پی پی 206 ضمنی الیکشن، تمام 183 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مکمل،  ن لیگ نے بھاری لیڈ سے میدان مار لیا

پی پی 206 ضمنی الیکشن، تمام 183 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مکمل،  ن لیگ نے بھاری لیڈ ...
پی پی 206 ضمنی الیکشن، تمام 183 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مکمل،  ن لیگ نے بھاری لیڈ سے میدان مار لیا

  

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 میں میدان مار لیا۔ لیگی امیدواررانا محمد سلیم نے ضمنی الیکشن میں  پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا کو  13 ہزار  619 ووٹوں کی لیڈ سے شکست دے دی۔

پی پی 206 کے تمام 183 پولنگ سٹیشنز  کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم نے  47 ہزار 649 ووٹ حاصل کیے اور وہ پہلے نمبر پر رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا  34 ہزار  30ووٹوں کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید واثق سرجیس حیدر 15 ہزار  59 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

یہ نشست عام انتخابات میں مسلم لیگ ن  کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ یہاں یہ یاد رہے کہ نشاط ڈاہا ن لیگ کے ناراض ایم پی ایز کے گروپ کا حصہ تھے۔ پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں نشاط ڈاہا کی بیوہ کو تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیا جب کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے رانا محمد سلیم اب مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔

پی پی 206 میں پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ حلقے میں  183 پولنگ سٹیشن بنائے گئے  تھے۔ اس حلقے میں  رجسٹرڈ ووٹر کی مجموعی تعداد  دو لاکھ  30 ہزار 698  ہے۔   بد نظمی سے بچنے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے  ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی سکیورٹی کا فریضہ سرانجام دیتے رہے۔پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کیساتھ رینجرز کی تعیناتی الیکشن کمیشن کی درخواست پر کی گئی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -Breaking News -