ایشز سیریز، دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا
ایڈیلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے خاتمے پر آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنالیے۔
آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،تاہم آسٹریلیا کی پہلی وکٹ جلد ہی گرگئی اور مارکس ہیرس صرف تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسڑیلیا نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی، اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کے ساتھ مل کر بہترین پارٹنر شپ قائم کی ،ڈیوڈ وارنز ایک دفعہ پھر نروس نائینٹیز کا شکار ہوئے اور 95 رنز بناکر سٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ جب پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو مارنس لبوشین 95 اور کپتان سٹیون سمتھ 18 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔