طالب علم سے جسمانی تعلق قائم کرنے کی ویڈیو پوسٹ کرنے والی 20سالہ ٹیچر گرفتار
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں اپنے کم عمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی 20سالہ ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ایانا ڈیویس نامی یہ ٹیچر امریکی ریاست فلوریڈا کے لیک لینڈ ہائی سکول میں پڑھاتی تھی جہاں اس نے 17سال سے کم عمر طالب علم کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لیے۔
ٹیچر اور طالب علم کی ایک قابل اعتراض ویڈیو سنیپ چیٹ پر سکول کی فٹ بال ٹیم کے ایک گروپ میں پوسٹ کی گئی جہاں سے ٹیچر کی اس شرمناک حرکت کا بھانڈہ پھوٹ گیا اور سکول انتظامیہ نے پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ دوران تفتیش ایانا ڈیویس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے رواں سال کے آغاز میں 4مواقع پر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ دو بار وہ لڑکے سے اس کے گھر پر ملی تھی جبکہ دو بار لڑکا ٹیچر کے گھر گیا تھا۔