پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزمان پکڑے گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے مسلم ٹاؤن کے علاقے سے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کی کوشش کرنے اور نازیبا ویڈیو بنانے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے طالبہ کے بھائی کی درخواست پر ایک ماہ بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اویس اور عندلیب نے ایک ماہ قبل گن پوائنٹ پر طالبہ کو اغوا کیا اور اس سے زیادتی کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طالبہ کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔پولیس نےدونوں ملزمان کو گرفتار کرکے اغوا، ہراسگی، زیادتی کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔