پنجاب حکومت سموگ تو ختم نہ کرسکی البتہ آلودگی کم دکھانے کا فارمولہ ڈھونڈ لیا

پنجاب حکومت سموگ تو ختم نہ کرسکی البتہ آلودگی کم دکھانے کا فارمولہ ڈھونڈ لیا
پنجاب حکومت سموگ تو ختم نہ کرسکی البتہ آلودگی کم دکھانے کا فارمولہ ڈھونڈ لیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی علی رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب لاہور میں آلودگی کا پیمانہ ہی تبدیل کردیا گیا ہے جس کے باعث 25 فیصد کم آلودگی نظر آیا کرے گی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں علی رضا نے کہا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)  نیچے لانے میں ناکامی کے بعد پنجاب میں  اے کیو آئی کو جمع کرنے کا فارمولہ ہی تبدیل کردیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکام نے آلودگی کے مسئلے کا حل یہ نکالا ہے کہ اے کیو آئی 25 فیصد کرکے دکھایا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کا مسئلہ پھیلا ہوا ہے جس کے باعث لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں میں زیادہ تیزی کے ساتھ سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ اکتوبر، نومبر سے ہی لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے۔