خانیوال کےضمنی انتخاب کامکمل نتیجہ آنے سے قبل ہی شہباز شریف  نے پیغام جاری کردیا

خانیوال کےضمنی انتخاب کامکمل نتیجہ آنے سے قبل ہی شہباز شریف  نے پیغام جاری ...
خانیوال کےضمنی انتخاب کامکمل نتیجہ آنے سے قبل ہی شہباز شریف  نے پیغام جاری کردیا
سورس: File Photo

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کےصدراورقائدحزبِ اختلاف شہبازشریف نےخانیوال کےضمنی انتخاب میں شاندارکارکردگی پرپارٹی کارکنان کوخراج تحسین پیش کرتے  کہا ہےکہ جنوبی پنجاب کے عوام نے نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا ہے۔واضح رہے کہ خانیوال  کے حلقہ پی  پی 206کے  ضمنی الیکشن کے نتائج آنےکا  سلسلہ جاری ہے  تاہم  اب  تک  کے غیر حتمی اور  غیر سرکاری نتائج  کے  مطابق  ن  لیگی  امیدوار  کو  واضح  برتری  حاصل  ہے  اور  ان  کی  جیت  یقینی  سمجھی  جا  رہی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کاکہناتھا کہ جنوبی پنجاب اور خانیوال کے عوام کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں، عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ،خانیوال کا الیکشن جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے ،ن لیگ نے جنوبی پنجاب کو جو ترقی دی، عوام نے اس پر اپنے اعتماد کی مہر لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے تحفظ کا سفر مزید قوت سے آگے بڑھائیں گے، پارٹی قائدین اور کارکنان کا شبانہ روز محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور شاباش دیتا ہوں، آپ نے ٹیم ورک، یکسوئی اور نظریاتی جذبے کا مثالی مظاہرہ کیا، آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ  پی پی 206 میں  ہونے والے ضمنی انتخاب کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ا ب تک  150 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری  نتائج موصول ہوچکے ہیں جن  کے مطابق   پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رانا محمد سلیم  35 ہزار  728 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا   25 ہزار  ووٹ   638 لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید واثق آٹھ ہزار   621 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

قومی -