"آئین کےمطابق نہ چلنےوالےملک  کبھی  ترقی  نہیں  کرتے"شاہد خاقان عباسی یوم  سقوط پاکستان  پر  پھٹ پڑے

"آئین کےمطابق نہ چلنےوالےملک  کبھی  ترقی  نہیں  کرتے"شاہد خاقان عباسی یوم  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکہاہےکہ  جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا کبھی ترقی نہیں کرتا، کوئی بھی ادارہ آئین سے بالا تر نہیں، سب کو آئین میں رہ کر کام کرنا ہوگا،50 سال قبل مشرقی پاکستان الگ ہوا، بد قسمتی سے ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا،ہم نے تاریخ کو اتنا مسخ کردیا ہے کہ آج نوجوان اس معاملے کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں،ضرورت اس وقت حالات اور معاملات کو سمجھنے کی ہے۔

سقوط مشرقی پاکستان کے50سال  مکمل ہونےپرمنعقدہ  تقریب  سےخطاب  کرتےہوئےشاہدخاقان عباسی  کاکہنا تھاکہ 16دسمبرکادن ہم سب کےلئےایک ایسا دن ہے جسے  تاریخ بھی یاد رکھتی ہےاورہم بھی یاد رکھتے ہیں،تاریخ یہ بتاتی ہےکہ جو ممالک بھی ایک سےزیادہ ٹکڑوں میں تقسیم ہوئےوہاں اقلیت علیحدہ ہوتی تھی،یہ واحد واقعہ ہے کہ ایک ملک کی اکثریت علیحدہ ہوگئی،جو گھر تقسیم ہوگا وہ کبھی ترقی نہیں کرسکے گا، دیکھنے کی ضرورت ہے ہم نے کیا کھویا، کیا پایا؟۔

انہوں نےکہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول(اے پی ایس)بھی آج ہی کے دن ہوا،ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا،ریاست کو عوام کا حق تسلیم کرنا ہوگا،چاہے ہم نے وردی پہنی ہے,چاہے ہم نےسیاست میں قدم رکھاہے،چاہےہم عدلیہ یامیڈیا   کاحصہ ہیں،ہم سب کو آئین کےماتحت ہوکرکام کرناپڑے گاورنہ حالات دیکھ لیں،دنیا ترقی کررہی ہے اور پاکستان زوال پذیر ہے.

شاہدخاقان عباسی کاکہنا تھا کہ یہ بڑی واضح حقیقت ہے کہ اگر ہم عوام کی رائے کا احترام نہیں کریں گے، ووٹ کو عزت نہیں دینگے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا،بنگلہ دیش کے 71 میں کیا معاشی و سیاسی حالات تھےاورپاکستان کے کیا حالات تھے؟وہ بھی سب کے سامنے ہیں اور آج کیا حالات ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں،علیحدہ ہونے والے وہی لوگ تھےجنہوں نےپاکستان بنانےمیں قائداعظم محمدعلی جناح کاساتھ دیاتھا۔

مزید :

قومی -