پانچ شہروں میں کاروباری سہولت مرکز بنائیں گے،احسان بھٹہ

  پانچ شہروں میں کاروباری سہولت مرکز بنائیں گے،احسان بھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سید  محسن رضا  نقوی کی ہدایت پر بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر بارے  جائزہ اجلاس سیکریٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں  لاہور کی طرز پر 5 مختلف شہروں میں نئے بننے والے  بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز  قائم کئے جائیں گے، اجلاس میں ڈی سی گوجرانوالہ، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز ،ڈی جی پی آئی ٹی بی،ڈپٹی سیکرٹری کامرس سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ کمشنر گوجرانوالہ، کمشنر فیصل آباد،کمشنر راولپنڈی،ایڈیشنل کمشنر ملتان،ڈی سی سیالکوٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،سیکریٹری انڈسٹریز کا کہنا تھا کہ لاہور کی طرز پر 5 بڑے شہروں میں جلد بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز  بنائے جائے گے اور ان شہروں میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز  ون ونڈو کی نگرانی متعلقہ کمشنرز کریں گے 17 صوبائی اور 3 وفاقی محکموں کے افسران ایک ہی چھت تلے خدمات فراہم کریں گے، اجلاس میں بتایا گیا کہ ملتان میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر شہر کے وسط میں بنایا جائے گا، فیصل آباد  کمشنر آفس میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر بنانے پر کام کا آغاز کر دیا گیا، روالپنڈی اور گوجرانوالہ میں کام تیزی سے جاری ہے ایک ماہ کے اندر اندر 5 بڑے شہروں میں بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کام مکمل کر لے گے۔

 ،احسان بھٹہ نے کہا کہ بزنس فیسلٹیشن سنٹر سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا بزنس فیسلٹیشن سنٹر میں نئی صنعت لگانے سمیت این او سی کا اجراء_  ایک ہی چھت تلے ہوگا،مقامی سرمایہ کاروں کو 15 روز جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10 روز میں این او سی دیا جائے گا، سیکریٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ ان شہروں میں بننے والے نئے سنٹرز کا سرپرائز دورہ بھی کریں گے۔

_