وقف جائیدادوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے: طاہر رضا بخاری 

        وقف جائیدادوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے: طاہر رضا بخاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                        لاہور(فلم رپورٹر)وقف پراپرٹی کی حفاظت اوّلین ترجیح،ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں،اوقاف کی کمرشل اراضی کو بہترین استعمال میں لاکر، سرکاری ذرائع آمدن میں اضافے کو یقینی بنادیا، اوقاف کی تعمیر و ترقی کے لئے "ویژن 2023ء "کے مثبت نتائج جاری ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے دربار حضرت نور شاہ ولیؒ موضع کوٹ نورشاہ جڑالوالہ روڈ، لاہور سے ملحقہ وقف پراپرٹی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے موقع پرمذکورہ پراپرٹی پر کارباری کمیونٹی کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈویلپمنٹ ورکس جس میں بارہ عدد کمرشل دوکانات،چار دیواری، گیٹ، وضوخانے اورواش رومزکی تعمیرکے لیے خصوصی اقدامات کے ضمن میں ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پرڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف (منتظر تعیناتی)رفیق نوروٹو،  ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور زون (ایسٹ) شاہد حمیدورک، ایکسیئن اوقاف رانا زوہیب محمود، منیجر زاوقاف محمد اقبال اورشیخ محمد جمیل و دیگر بھی موجود تھے۔سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ مزارات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا نہایت ضروری، زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا اوّلین ترجیح۔ وزیر اعلیٰ کے ویڑن کی روشنی میں صوبہ بھر کے مزارات پر جاری منصوبہ جات کی بروقت اور ٹائم لائن کے اندرتعمیر ات پائے تکمیل تک پہنچیں گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے تمام شعبہ جات اپنی ذمہ دارایاں پوری تندہی سے سرا نجام دیں، محکمہ تعمیر و ترقی میں اپنا مقررہ کردار ادا کریں، اپنی منصبی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اہداف کے حصول میں سرگرم عمل ہوں۔

 واضح رہے کہ سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقا ف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ میں زونل ناظمین اور ہیڈ آفس کی سطح پرڈائریکٹر سٹیٹ اوقاف کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل شدہ ہیں، جو اِن برسوں سے التواء_  کا شکار، کمرشل منصوبہ جات اور پراجیکٹس کی تعمیر و ترقی،تزئین آرائش،  اَپ گریڈیشن اورریویمپنگ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سرگرم ِ عمل ہیں۔