پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا 487پر آؤٹ، پاکستان کے 2                    وکٹوں پر 132رنز

پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا 487پر آؤٹ، پاکستان کے 2                    وکٹوں پر 132رنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 پرتھ (نیٹ نیوز)پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 53 اوورز 2 وکٹوں کے نقصان 132 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو کینگروز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں۔دوسرے روز آسٹریلیا نے 346 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 141 کا اضافہ کرکے آسٹریلوی بیٹرز پویلین لوٹ گئے، کینگروز کی چھٹی وکٹ ایلکس کیری کی صورت میں گری جو 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اسٹارک 12، کپتان پیٹ کمنز 9، نتھین لائن 5 رنز بناکر پویلی لوٹ گئے۔ مچل مارش نے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے ڈیبیو میچ میں 6، خرم شہزاد نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں اوپنرز نے محتاط آغاز فراہم کرتے ہوئے کینگروز کیخلاف 74 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شفیق 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود 30 رنز بناسکے۔ امام الحق 38 جبکہ خرم شہزاد 7 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے نتھین لائن اور مچل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔