انڈر19ایشیاء کپ، پاکستان یو اے ای سے سیمی فائنل ہار گیا

  انڈر19ایشیاء کپ، پاکستان یو اے ای سے سیمی فائنل ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     دبئی(این این آئی)انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 11 نز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا،فائنل میں متحدہ عرب امارات انڈر 19 کا مقابلہ بنگلہ دیش انڈر19  سے ہوگا جس نے سیمی فائنل میں انڈیا انڈر19  کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان انڈر19  نے ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو بیٹنگ دی۔ متحدہ عرب امارات انڈر 19 ٹیم  47.5اوورز میں 193 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان انڈر19  ٹیم 49.3 اوورز میں 182 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ متحدہ عرب امارات انڈر 19 کی اننگز میں کپتان آیان افضل خان نے سات چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔آریانش شرما نے 46 رنز اسکور کیے جس میں چھ چوکے شامل تھے۔عبید شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 44  رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔عرفات منہاس اور علی اسفند نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔پا

کستان انڈر 19 کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔

سعد بیگ نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ ان دونوں کیآؤٹ ہوتے ہی ٹیم مشکل میں آگئی۔ریاض اللہ 4 اور عرفات منہاس 8  رنز بناکر آؤٹ ہوگئے علی اسفند 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔عامرحسن ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد ذیشان نے ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بنائے آخری بیٹر عبیدشاہ کوئی رن نہ بناپائے۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے ایمن احمد اور ہاردیک پائی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19کے تین بیٹرز رن آؤٹ ہوئے۔