3 ملزمان گرفتار، موبائل فونز  نقدی، ناجائز اسلحہ برآمد

    3 ملزمان گرفتار، موبائل فونز  نقدی، ناجائز اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ کی کارروائی 3رکنی رابرو نقب زن گینگ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ چو دھر ی فیصل شر یف  نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور نقب زنی کی وراداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ عاطف عرف آصف اور کے ساتھیوں زین عرف جبری، عامر علی کو گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم یونٹ کینٹ کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے رابری اور نقب زنی جیسی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔

ہے ملزمان شارع عام اور پوش علاقہ میں گن پوائنٹ پر رابری اور نقب زنی کی واردات کر کے لوگوں کا قیمتی مال لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔

مزید :

علاقائی -