ہوٹل مالکان کو صحافی،فوڈ انسپکٹر بن کر ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار 

  ہوٹل مالکان کو صحافی،فوڈ انسپکٹر بن کر ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)نیو انارکلی پولیس نے نجی ہوٹل مالکان کو صحافی اور فوڈ انسپکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی پولیس نے صفائی ستھرائی چیک کرنے کے بہانے نجی ہوٹل مالکان کو ہراساں کرنے والے ملزم ناظم کوگرفتارکر کے جعلی پریس کارڈ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے نجی ہوٹل پر اپنا تعارف فوڈ انسپکٹر اور بطور صحافی کروایا تھا اس حوالے سے ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی صحافی بن کر صحافت جیسے مقدس پیشہ کو بدنام کرنے والے دھوکے باز حوالات کی ہوا کھائیں گے۔

مزید :

علاقائی -