ایمرجنسی سروسز کی 24گھنٹوں میں 1116حادثات پر فوری کارروائی 

  ایمرجنسی سروسز کی 24گھنٹوں میں 1116حادثات پر فوری کارروائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے  24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1116ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 510افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 672معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے  مطابق ان ٹریفک حادثات میں 643ڈرائیوز، 45کم عمر ڈرائیور، 408مسافراور145پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 235ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔

 جس میں صوبائی دارالحکومت 266متاثرین کے ساتھ پہلے  فیصل آباد94 حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان63حادثات میں 64متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1196متاثرین میں 994مرد اور202خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 190افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 660افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ346زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 935موٹرسائیکلز،69آٹورکشے،129کاریں،20وین 09  مسافر بسیں،43ٹرک اور118دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -