مبینہ پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 2فرار

    مبینہ پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 2فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                        لاہور(کر ائم رپو رٹر)شادباغ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے  پولیس نے مرنے والے ڈاکوؤں کی نعشیں مردہ خانے منتقل کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقے ندیم سرور گھاٹی رنگ روڈ کے قریب 4 مبینہ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے دو موٹرسائیکل سوار پکڑ لیے جبکہ دو فرار ہوگئے پولیس پکڑے جانے والوں ڈاکوؤں سے پوچھ گچھ کررہی تھی کہ فرار ہونے والے ملزمان نے واپس آکراندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے فائرنگ کی زد میں آکرزیرحراست دونوں ڈاکو مارے گئے جن کی شناخت ذیشان اور عابد کے نام سے ہوئی، جو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مرنے والے ڈاکوؤں کی نعشیں مردہ خانے منتقل کر کے ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بند کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -